کوئٹہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فیروز علی ابڑو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جعفرآباد نعمت اللہ رند کے ہمراہ مختلف اسپورٹس گراؤنڈز کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن جعفرآباد کے صدر طارق حسین جکھرو، جنرل …
صوبائی حکومت نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، فیروز علی ابڑو
کوئٹہ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فیروز علی ابڑو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جعفرآباد نعمت اللہ رند کے ہمراہ مختلف اسپورٹس گراؤنڈز کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن جعفرآباد کے صدر طارق حسین جکھرو، جنرل سیکریٹری شمن علی اور بابو علی بخش جمالی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن میں اسپورٹس کے شعبے کو مزید فروغ دینے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف کھیلوں کے پلے گراؤنڈز کے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ ضلع جعفرآباد میں منی فٹبال اسٹیڈیم، کرکٹ اسٹیڈیم اور فٹسال اسٹیڈیم کی تعمیر جاری ہے
جن کی تکمیل سے اسپورٹس کے شعبے میں ایک نئی روح پیدا ہوگی اور نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس فیروز علی ابڑو نے فٹسال اسٹیڈیم جعفرآباد کی تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ نوجوان طبقہ جلد از جلد ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکے۔فٹسال گراؤنڈ کا تعمیراتی کام وقت پر مکمل ہونا انتہائی ضروری عمل ہے گورنمنٹ کنٹریکٹر کی جانب سے سستی برتی جارہی ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
صوبائی حکومت کا مقصد ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں کھیلوں کے مواقع برابر فراہم کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب ہو کر صوبے اور ملک کا نام روشن کرے۔









