پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل نے 5 اگست یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے مشترکہ بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کیے گئے یکطرفہ، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
پیپلز پارٹی کی بھارت کے کشمیر میں5 اگست 2019 کے یکطرفہ، غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کی مذمت

مزید خبریں
لاہور۔5اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل نے 5 اگست یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے مشترکہ بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کیے گئے یکطرفہ، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کرکے نہ صرف کشمیریوں کے آئینی حقوق پر ڈاکا ڈالا بلکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تمام اصولوں کو پامال کیا۔پارٹی رہنمائوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ظلم، جبر، قتلِ عام، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور خواتین کی عصمت دری جیسے انسانیت سوز جرائم کا سامنا کر رہے ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر کے حراستی مراکز میں قید کیا گیا، انٹرنیٹ اور میڈیا پر بدترین پابندیاں عائد کی گئیں اور کشمیریوں کو ان کی شناخت، زمین اور مستقبل سے محروم کرنے کی سازش کی گئی۔
عبدالقادر شاہین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بنیادی موقف ہمیشہ سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر مبنی رہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو شہید سے لے کر بلاول بھٹو زرداری تک پی پی پی نے ہر دور میں مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اجاگر اور کشمیریوں کے موقف کو دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کیا۔پارٹی رہنمائوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق فوری طور پر حل کروانے کے لیے کردار ادا کریں۔ رہنمائوں نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستانی عوام اور پی پی پی ان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، مظلوم کشمیریوں کی آواز ہر عالمی پلیٹ فارم تک پہنچائی جائے گی اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔







