22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا...

صوبائی حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا ہے،گورنربلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 29 جون (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا ہے،نیا ٹیکس نہ لگانا خوش آئندہ عمل ہے۔

گورنربلوچستان نے بجٹ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ دستاویزات سے یہ بات واضح ہے کہ حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، صوبے میں سرمایہ کاری لانے اور عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، توقع ہے کہ وفاق کی جانب سے تعاون ، بلوچستان کی واجبات اور ضروری ترقیاتی فنڈز کی فراہمی سے صورتحال مزید بہتر ہو گی اور نئے سال 2024/25 پر کامیابی سے عملدرآمد کیا جاسکےگا۔

- Advertisement -

گورنر بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بجٹ میں مختص کئے گئے پیسے پوری طرح استعمال نہیں کئے جا رہے اور ہر سال ایک بڑی رقم لیپس ہو جاتی ہے، اس مرتبہ اس بات کی سنجیدہ کوشش کرنی چاہیے کہ مالی سال کے اختتام سے پہلے تمام مختص فنڈز پوری طرح بروئے کار لائے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر زیادہ سے زیادہ کام ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے زیادہ سے زیادہ ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں، ترقیاتی منصوبوں میں جو عدم توازن بظاہر نظر آ رہا ہے اس کو درست کیا جائے،ترقیاتی منصوبے اور اقدامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ تعمیر و ترقی کی نئی راہیں متعین ہو سکیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں