کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):نگران وزیر صحت بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے سول ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف غفار خان اچکزئی کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی پیشہ وارانہ خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید غفار خان اچکزئی کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے
ہیں،انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعا کی، انہوں نے کانگووائرس سے نمٹنے کے حوالے سے نگران صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے فرنٹ لائن ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اور کوششیں کی جارہیں اور ہمیں قوی امید ہے کہ جلد ہی اس پر قابو پا لیا جائے گا۔