27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور کا رمضان آمد پر...

صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور کا رمضان آمد پر اہم اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی افسران، محکمہ خوراک اور محکمہ لائیو سٹاک سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

آخر میں باہمی رضا مندی سے یہ فیصلے ہوئے کہ رمضان المبارک میں پشاور کے بازاروں میں مانیٹرنگ ڈیسک قائم کیے جائیں گے جہاں پر انتظامی افسران سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود ہوں گے اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی میں صبح صادق کے وقت سرکاری نرخ نامہ جاری کریں گے اور اس کے بعد انتظامی افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران ضلع بھر میں اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے بازاروں کا دورہ کریں گے۔

لائیو سٹاک محکمہ کے ساتھ مل کر پشاور بھر سے دودھ کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائیں جائیں گے جس کی رپورٹ پر مزید کاروائی کی جا ئے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو سستی و معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560818

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں