لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے مرد و زن کو بااختیار، خود مختار اور باعزت روزگار فراہم کرنے کے ویژن کے پیش نظرشہر کے مختلف مقامات پر صرف خواتین کیلئے 10 ڈرائیونگ سکولز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بدھ کو اس حوالے سے جاری بیان میں بتایا کہ لاہور شہر کے 10ڈرائیونگ سنٹرز گریٹر اقبال پارک،کاہنہ ،میثاق سینٹر،ٹاون شپ، پولیس خدمت بحریہ ٹائون، لبرٹی خدمت مرکز ، مناواں ٹریفک لائنز،ڈیفنس خدمت مرکز، برکت مارکیٹ ،آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ، ویمن آن ویل سکول ایل او ایس فیروز پور روڈ ڈرائیونگ سنٹرز کو صرف خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔ چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا کہ ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو ویمن ٹو ویمن سروس فراہم کی جارہی ہے۔
ڈرائیونگ کورس میں الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی ٹرینڈ کیاجائے گا ۔رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز،کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جارہی ہے ، شہری رجسٹریشن کیلئےhttps://ctplahore.gop.pk/appointment-form اور ہیلپ لائن15 پر کال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئے گی ، ہمارا مقصد مردوزن کو زیادہ پراعتماد،بااختیار اور خود مختار بنانا ہے اور معاشرتی اور سماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔