صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر بارش، واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایت

166

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار اور سردی میں اضافہ ہو گیا۔ وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے ،تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھا جائے،وائس چیئرمین واسا نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و عملہ فیلڈ میں متحرک رہیں۔