21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی دارالحکومت کی مساجد میں جمعة المبارک کے پیش نظر سکیورٹی کے...

صوبائی دارالحکومت کی مساجد میں جمعة المبارک کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات

- Advertisement -

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہورمیں شہر بھر کی 5059 مساجد کے اطراف میں جمعة المبارک کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کیٹیگری اے کی 218، بی 776، سی کیٹیگری کی 4065 مساجد کے اطراف سکیورٹی انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مساجد کے اطراف گشت بھی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں، اہم شاہراوں پر سکیورٹی الرٹ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران نمازِ جمعہ کے وقت مساجدکی سکیورٹی فیلڈ میں جا کر خود چیک کریں،سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران وجوان مکمل الرٹ رہیں، موٹر سائیکل وگاڑیوں کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلہ پر پارک کروایا جائے

- Advertisement -

ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور پٹرولنگ یونٹس مساجد کے اطراف گشت جاری رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزیدکہا کہ شہریوں سے گزارش ہے مشکوک افراد اور حرکات پر نظر رکھیں، شہری کسی بھی قسم کا خطرہ بھانپیں تو فورا 15 پر اطلاع دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511146

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں