لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ہفتہ کو اجلاس منعقد ہوا جس میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیوں کے سیکرٹریز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ پبلک سروس ڈیلیوری کی فراہمی سے متعلق میکانزم کو مزید بہتر کرنے اور جدید جہتیں متعارف کروانے پر زور دیا گیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے عوامی خدمت میں مزید بہتری لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا فوکس ہے کہ لوگوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔اس موقع پر ایس پی ٹی اے فیصل عباس،سیکرٹری پی ٹی اے فیصل مانگٹ،ڈی جی انڈسٹریز عائشہ حمید، سیکرٹری لیبر فیصل فرید، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ نادیہ شفیق اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388573