34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی محتسب کے دفتری امور اور شکایات کے ازالہ کے طریقہ کار...

صوبائی محتسب کے دفتری امور اور شکایات کے ازالہ کے طریقہ کار بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی):دفتر صوبائی محتسب کے دفتری امور اور شکایات کے ازالہ کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے گورنمنٹ اپرینٹس ٹریننگ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کالج کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزر صوبائی محتسب فیصل آبادII محمد نواز خالد عاربی نے دفتر صوبائی محتسب کے شفاف اور مؤثر احتسابی نظام پر تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے شکایات درج کرانے کے قانونی طریقہ کار اور ان کے ازالے کے عمل کی وضاحت کی۔

مقررین نے بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں نہ کسی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی فیس کی۔ سیمینار کے دوران شرکاء کو شکایات درج کرانے کے مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا اور آگاہی کے فروغ کے لیے معلوماتی بروشرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر طلباء و اساتذہ سے گزارش کی گئی کہ وہ دفتر صوبائی محتسب کے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ اور فوری انصاف کے حصول سے متعلق آگاہی حاصل ہو۔

- Advertisement -

اختتام پر شرکاء نے ایڈوائزرز صوبائی محتسب فیصل آبادIIکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مفید اور معلوماتی سیمینار کے انعقاد کو نہایت سودمند قرار دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں