حب۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے حب شہر بھر میں صفائی کا عمل جاری ہے۔
حب شہر اور اسکے مختلف یونین کونسلز جدید مشینری سے بند بلاکیج سیوریج لائن کی بلاکیج کو ختم کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیاہےجبکہ شہر سمیت تمام یونین کونسل کی گلی اور محلوں اور روڈ کی مکمل طور پر صفائی کی جائیگی۔
میر علی حسن زہری نے ہدایت کی ہے کہ حب شہر کو ایک ماڈرن گرین سٹی شہر بنایا جائے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے صوبائی مشیر صنعت و حرفت بلوچستان احسن اقدام کی تعریف کی گئی ہے۔