راولپنڈی۔25فروری (اے پی پی):صوبائی مقابلہ جات میں راولپنڈی ڈویژن گرلز ٹیم نے ہینڈ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بہاولپور ڈویژن کو شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر ڈویژنل ہائر ایجوکیشن سپورٹس مقابلوں کا آغاز فیصل آباد میں ہو گیا ہے ۔
گورنمنٹ گریجویٹ بوائز کالج سمن آباد، فیصل آباد میں کھیلے گئے ہینڈ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں راولپنڈی ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو بآسانی 0-6 سے ہرا دیا۔ ایمن، علیزہ اور ہاجرہ نے دو ، دو گول کیے ، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کا تعلق گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین مری روڈ ، راولپنڈی سے ہے۔