26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر...

صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 13 مئی (اے پی پی):صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس منعقدہوا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد ودیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزرائے صحت نے کہاکہ مئی کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اس لئے ہمیں ڈینگی کے حوالہ سے مزید محتاط اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ دونوں وزراء صحت نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مربوط روابط یقینی بنانے پر زوردیا۔ انسداد ڈینگی کے لئے لاجیسٹک سپورٹ اور ٹریننگز کروائی جائیں۔ ڈینگی کی افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہائی رسک علاقوں میں ایچ آر سے متعلقہ مسائل، جیو ٹیگنگ اور ڈیش بورڈ کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔

- Advertisement -

ٹیکنیکل ایشوز ٹیکنیکل گروپ کی میٹنگ میں طے کئے جائیں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، اس سلسلہ میں عوام میں انسداد ڈینگی اقدامات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں کو ڈینگی لاروا کے خاتمے، ہاٹ سپاٹ کی نگرانی اور عوامی آگاہی مہم کو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضروری ہے۔

گھروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کو یقینی بنائیں۔ اجلاس کے اختتام پر متعلقہ محکموں کو ڈینگی سے نمٹنے کے لیے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596664

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں