صوبائی وزیرداخلہ کی مچھ میں دہشت گردوں کےحملے کی شدید مذمت،متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب

66
Mir Zubair Khan Jamali
Mir Zubair Khan Jamali

کوئٹہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے مچھ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی واقعہ میں سہولت کار ہیں یا براہ راست ملوث ہیں ان سب کونشانہ عبرت بنایا جائے گا،فورسزز اور عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کیلئے دعا گو ہوں، عوام کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہماری سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، اس طرح کے حملوں سے انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔