24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیرصحت کا میوہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی، لفٹوں کا...

صوبائی وزیرصحت کا میوہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی، لفٹوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔24اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے حالات کا جائزہ لینے اچانک میوہسپتال کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرنے مختلف وارڈزکا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے آئی ڈیپارٹمنٹ کی لفٹیں نہ چلنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو لفٹوں کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے ایم ایس میو ہسپتال کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ناقابل استعمال سامان کی فوری نیلامی کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ایم ایس کی بنیادی ذمہ داری ہے،میو ہسپتال میں معاملات درست کرکے مجھے عملدرآمد رپورٹ چاہئے،مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کیاجائے۔

- Advertisement -

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور گائیڈ کررہے ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بلا تعطل جاری ہیں،ادویات کی فہرستیں ہر وارڈ میں آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں کیومینجمنٹ سسٹم کو مکمل فعال کیاجارہاہے۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ اوراوپی ڈی میں ادویات ودیگر سروسزبارے آنائو نسمنٹس کروانے کی ہدایت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587383

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں