28.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیرمواصلات و تعمیرات سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین...

صوبائی وزیرمواصلات و تعمیرات سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیرمواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے ان کے دفترمیں ملاقات کی، اس موقع پر بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مجوزہ منصوبوں اورسرمایہ کاروں کو دی گئی سہولیات اوراقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا، بلال خان کاکڑ نے صوبائی وزیر کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور صوبے میں آنیوا لے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ بڑی تعدادمیں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں اور یہاں اپنا کاروبار شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

اس سلسلے میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ انہیں ہر طرح کی معاونت اور سہولیات فراہم کر رہا ہے،کئی منصوبے اس وقت پائپ لائن میں ہیں جن کے آغاز سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ نوجوانوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے بی بی او آئی ٹی نے کئی اقدامات کئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اس کے علاوہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کئے جائیں گے جو صوبے کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھیں گے۔صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589034

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں