لاہور۔15 ستمبر(اے پی پی )صوبائی وزیرِ کالونیز فیاض الحسن چوہان کی کرکٹر عبدالقادر کے گھر آمد، مر حوم کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر نے اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے درجات کی بلندی ،پسماندگان کے حوصلے اور صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر جیسے عظیم کھلاڑی صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،پاکستان کرکٹ کے لیے عبدالقادر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پوری دنیا میں کرکٹ سے پیار کرنے والے اورہر پاکستانی کو عبدالقادر کی وفات سے دکھ پہنچا ہے۔