16.4 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کا سابق سینیٹر و ممبر...

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کا سابق سینیٹر و ممبر قومی اسمبلی حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 مارچ (اے پی پی):بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء اور سابق سینیٹر و ممبر قومی اسمبلی حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حافظ حسین احمد کا شمار ملکی سطح پر زیرک سیاستدانوں ہوتا ہے، مرحوم حافظ حسین احمد کو اصولوں پر مبنی بیباق سیاست کی وجہ سے بلوچستان سے توانا آواز سجھا جاتا رہا ہے اور جنکی صوبے اور ملک کے لئے سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

- Advertisement -

میر صادق عمرانی نے کہا کہ حافظ حسین احمد کے انتقال سے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان ایک باوقار سیاسی رہنما سے محروم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ میر صادق عمرانی نے دعاء کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574747

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں