28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوانٹرا پارٹی الیکشن میں دوبارہ منتخب ہونےپرمبارکباد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انٹرا پارٹی الیکشن میں دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشنز میں منتخب سیکرٹری جنرل ہمایوں خان اور سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو بھی پارٹی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میر صادق عمرانی نے کہا کہ

جمہوری روایات کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد نہ صرف جمہوری طرز عمل کی پاسداری ہے بلکہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت میں چیئرمین سمیت دیگر اہم عہدوں پر بذریعہ الیکشن انتخاب جمہوری عمل کی توثیق ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور چیئرمین پارٹی منشور کے تحت ملک کی تعمیر و ترقی اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی سمیت عوامی خدمت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور دیگر سینئر رہنما موجودہ حالات کے تناظر میں سیاسی بصیرت اور باہمی مشاورت کے ذریعے ملک کی ترقی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581744

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں