32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر آبپاشی کی خضدار میں سکول بس پر بم حملے کی...

صوبائی وزیر آبپاشی کی خضدار میں سکول بس پر بم حملے کی مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیراور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے خضدار میں سکول بس پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ سفاک دہشت گردوں کا اپنے مذموم مقاصد کیلئے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا قابل نفرت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد ملک بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ میں اپنی شکست پر جس طرح اقوام عالم کے سامنے شرمندہ ہوا اب وہ اپنی بد ترین شکست کا بدلہ اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے سے لے رہا ہے۔ میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ دہشگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہمیں باہمی تعاون کے ذریعے بہترین حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکول بس پر بم حملے نے ثابت کر دیا کہ دہشت گرد عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نہ صرف امان و امان کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے بلکہ دہشت گردی کا شکار شہداء کے خاندانوں کے ساتھ غم و مشکل کے اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے۔میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بلوچستان میں چند عناصر بلوچی روایات کے برعکس انسانیت کی باتیں کرتے ہیں آج وہ بلوچ کہاں ہیں جو اس المناک واقع پر دکھ و افسوس کا اظہار کرسکیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ دہشت گردوں سے سکول کے ان بچوں و دیگر شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599964

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں