لاہور۔13 جولائی(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز لیگ ہر قیمت پر سیاسی تصادم چاہتی ہے‘تانے بانے ملنے شروع ہو گئے،سازشیں سامنے آ رہی ہیں شریف فیملی اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود ہی پھنس رہی ہے‘کڑیوں سے کڑیاں مل رہی ہیں، کئی چہرے بے نقاب ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں‘الزامات لگانے والوں کو سچ سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر معاملے میں حکومت کو شامل کرنا نواز لیگ کاطے شدہ منصوبہ ہے۔