ہری پور۔ 10 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر بلدیات نے ٹی ایم اے ہری پور کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے 20 کروڑ کے فنڈز جاری کر دئیے،خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر بلدیات الیکشن و دیہی ترقی ارشد ایوب خان نے صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد ٹی ایم اے ہری پور کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے 20 کروڑ کے خطیر فنڈز جاری کر دئیے
ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے ٹی ایم اے کو ماہانہ کروڑوں روپے بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ملے گی جس سے بجٹ خسارہ اور ٹی ایم اے کو درپیش مالی مسائل کم ہونگے،چئیرمین اتحاد کے صدر ملک فیصل اقبال خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کے اس اقدام سے ٹی ایم اے ہری پور کو ماہانہ بجلی کے بلوں کی مد میں بڑی بچت اور مالی بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی،تحصیل ممبران صوبائی وزیر بلدیات کی کاوش پر اُنھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595303