31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت سکولوں میں سہولیات کے فقدان بارے...

صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت سکولوں میں سہولیات کے فقدان بارے جائزہ اجلاس، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔19مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت سکولوں میں سہولیات کے فقدان کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، وزیر تعلیم نے کلاس رومز، واش روم، صاف پانی، بجلی اور دیگر سہولیات کے فقدان پر بریفنگ لی۔ رانا سکندر حیات نے اجلاس کے دوران کئی اضلاع کے سی ای اوز کو خود بھی فون کر کے سہولیات کے فقدان کے بارے میں آگاہی لی۔ انہوں نے اضلاع سے ضروریات کی مد میں آنے والی رپورٹس کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرنے کے علاوہ پرائمری سکولوں میں ای سی ای روم سمیت کم از کم 5 کلاس روم لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر سکول میں ایک کمرہ برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن لازما مختص کیا جائے۔

اس ضمن میں پرائمری سکولوں میں کم از کم 4 کلاس روم اور ایک ای سی ای روم لازمی ہونا چاہئے۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اور تمام امور نبھاتے ہوئے 90 روز میں تعلیمی اداروں کو سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سروس ڈیلیوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سکولوں میں ریسورسز کی فراہمی ضروری ہے۔ جہاں ضرورت ہو فنڈز خرچ کرنے سے اجتناب نہ کیا جائے، حکومت سہولیات فراہمی کیلئے فنڈز مہیا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال میں تعلیم کیلئے تاریخ ساز بجٹ مختص ہوگا۔ وزیر تعلیم نے اجلاس کو سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں