لاہور۔19نومبر (اے پی پی):وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے‘انہون نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اوراللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی ایک سچے عاشق رسول ؐتھے،عقیدہ ختم نبوت کے لیے انکی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔