لاہور۔20نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ سردار محسن لغاری کی لاہور آرٹس کونسل الحمرا آمدپر پرتپاک استقبال کیا گیا۔سردار محسن لغاری نے آرٹ فیسٹیول میں نمائش دیکھی،اسلامی فنو ن میں گہری دلچسپی لی،اسلامی دنیا سے آئے آرٹسٹو ں کے کام کو سراہا۔صوبائی وزیر خزانہ سردار محسن لغاری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
سردار محسن لغاری نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا امن،ترقی و خوشحالی اسلام کے دیئے ہوئے اصولوں ہی کے مرہونِ منت ہیں ،اسلامی اقدار ہی فرد و معاشرہ کی عظمت و کمال کی ضامن ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ سردار محسن لغاری نے اسلامی آرٹ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔
چیئرمین الحمرا رضی احمد نے ملکی و غیر ملکی مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا اسلامی علوم و فنون کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ تقریب میں یمنی سکالر ذکی علی الہاشمی،کاظم خراسانی،عرفان قریشی، جعفر روناس،دوگان کاگان و دیگر غیر ملکی دانشوروں میں شرکت کی۔