کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کمیٹی کے فیصلے انتہائی اہم اور بروقت ہیں۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے تناظر میں قومی یکجہتی اور اداروں کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان قومی سلامتی کے ہر فیصلے میں وفاق کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبے کے عوام ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔