صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کامستونگ میں پولیس وین پر دھماکے کی مذمت

81

کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے مستونگ میں پولیس وین پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ صوبے کے امن خراب کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیتے اور ان سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں ،دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہم اپنے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاون دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔صوبائی وزیر نے مستونگ پولیس وین دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار اور اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔