صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی خضدار میں اے پی ایس سکول کی بس پر حملے کی مذمت

85

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے خضدار میں اے پی ایس سکول کی بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے واقعات کا سدباب سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،غم کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں میر شعیب نوشیروانی نے بدھ کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں اے پی ایس اسکول کی بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں پر حملہ دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ صوبائی وزیر میرشعیب نوشیروانی نے شہید بچوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور مکمل ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کا سدباب سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،غم کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ،حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔