28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی سے بلوچستان یونیورسٹی سب...

صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی سے بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ کی ملاقات

- Advertisement -

خاران۔ 20 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کے مسائل کا ادراک ہے ،دستیاب وسائل میں رہ کر مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم کی ترویج و ترقی ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے ،صوبائی حکومت بلوچستان یونیورسٹی سمیت دیگر کیمپسز کے مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت یونیورسٹیز کے مالی بحران کو دور کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں میں اقدامات کررہے ہیں ،اس سلسلے میں ہم نے بحیثیت این ایف سی کمیٹی کے چیئرمین اسی ایک سال میں کئی میٹنگز منعقد کروائے ہیں تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے

بلوچستان یونیورسٹی اُن کے کیمپسز سمیت دیگر اعلی تعلیمی اداروں کے مالی معاملات کا مستقل اور دیرپا حل نکالا جاسکیں ، اساتذہ اور دیگر نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے ہم مستقل اور جامعہ پالیسی مرتب کررہے ہیں تاکہ ہمارے طلباء وطالبات کی تعلیمی ماحول میں کسی قسم کی رکاوٹ اور کوتاہی نہ ہو ۔انہوں نے سب کیمپس خاران کے فیمیل ہاسٹل کی تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد سب کیمپس خاران کے حوالہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیا ۔انہوں نے کہا کہ سب کیمپس میں ایگزامنیشن ہال اور دیگر مسائل کو آنے والے بجٹ کے ساتھ شامل کرینگے تاکہ ہمارے طلباء وطالبات کو امتحانات کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں