لاہور۔19مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 40 واں سنڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے آغاز میں حکومت اور افواج پاکستان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔رجسٹرار یونیورسٹی نے ایجنڈاز پیش کئے۔اجلاس کے دوران 39 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کے دوران میڈیکل ایجوکیشن، ایناٹونی اور کمیونٹی میڈیسن میں پی ایچ ڈی جبکہ ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن میں ماسٹرز کے کری کولا کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران یونیورسٹی کی مختلف پوسٹوں پر 11 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی کو ایڈہاک کی بنیاد پر ملازمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب تھیلیسیمیااینڈ جنیٹک ڈس آرڈر پری وینشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو ڈی این اے اینڈ ہیماٹولوجی لیب کیلئے کٹس کی خریداری کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کی سی آرم مشین امیج انٹینسی فائر، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے آئی سی یو کی 16 ڈائیلسز مشینوں اور 1 آر او پلانٹ جبکہ سی ایس ایس ڈی مشینوں کی مرمت و مینٹیننس کے ٹینڈر کی اجازت دی گئی۔
اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو بلک میڈیسن کی خریداری کے فریم ورک کنٹریکٹ کو ری ٹینڈر کرنے کی اجازت دی گئی۔اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو سرجیکل ڈسپوز ایبل کی خریداری کے فریم ورک کنٹریکٹ کو ری ٹینڈر کرنے کی اجازت دی گئی۔اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو طبی سامان کی خریداری، سیکیورٹی سروسز کے ٹینڈر کی منظوری اور جینیٹوریل سروسز کے ٹینڈر کی اجازت دی گئی۔اجلاس کے دوران سرگنگارام ہسپتال کو سی بلاک کی مرمت و مینٹیننس کی اجازت بھی دی گئی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ بھارت کے خلاف اللہ تعالی نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا ہے۔
پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیرنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان کے حق میں منعقدہ تقریبات کو بے حدسراہا۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو ہونہار پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز چوہدری، وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب، سید فرخ شاہ، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر شیریں خاور، مانک شیر ادریس تارڑ، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن زاہدہ اظہر و دیگر نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598836