پشاور۔ 06 نومبر (اے پی پی):گورنرہاؤس پشاورمیں صوبائی وزیرکی تقریب حلف برداری تقریب منعقد ہوئی،گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سید فخرجہان سے بحیثیت صوبائی وزیرکےعہدے کا حلف لیا ، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سردارعلی امین خان گنڈاپوربھی شریک تھے،گورنرخیبرپختونخوا نے صوبائی وزیرسید فخرجہان کو مبارکباددی اورنیک تمناؤں کا اظہارکیا،
تقریب میں صوبائی کابینہ کےاراکین، صوبائی اسمبلی کےاراکین، انسپکٹرجنرل پولیس اخترحیات خان گنڈا پور، کمشنر پشاورڈویژن ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔