صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان کا تربت میں دہشتگرد حملے میں میجر اور نائیک کی شہادت پراظہار تعزیت

189

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے تربت میں دہشتگردوں کے حملے میں میجر اور نائیک کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے مذمتی بیان میں کہی ۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسزپرحملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں اوردہشتگردوں کے سرپرستوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرنےوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں، پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلامِ پیش کرتی ہے۔

وزیر داخلہ نےشہدا کےلواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے بلند درجات کی دعا کی۔