صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے راہداری مینجمنٹ سسٹم کا باضابطہ طور پرافتتاح کر دیا

171
نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا ڈاکٹر فدا محمد کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس ، متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب
نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا ڈاکٹر فدا محمد کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس ، متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب

کوئٹہ۔ 01 جنوری (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے سرحدی اضلاع ایران بارڈر میں راہداری مینجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،انہوں نے باضابطہ طور پر منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ایاز مندوخیل،اسپیشل سیکرٹری داخلہ عبداناصر دوتانی ،کمشنر مکران ڈویژن سعید جمالی،کمشنر رخشاں شاہ عرفان غرشین و دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ایاز مندوخیل نے راہداری ایپ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے کہا کہ محکمہ داخلہ اور آئی ٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پاک ایران بارڈر 5اضلاع میں راہداری کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ،ایپ سے دونوں ممالک میں آمدروفت کرنےوالوں کا ڈیٹا ون کلک پر ہوگا جبکہ سائلین اپنا ڈیٹا موبائل ایپ پر بھی اپ لوڈ کر سکیں گے ۔ اس موقع پر میر زبیر جمالی نے کہا کہ اس ایپ سے سائلین کو آمد رفت کی مد میں آسانی فراہم ہوگی جبکہ ایپ کے قیام کا مقصد مستند ڈیٹا بیس اور پیپر لیس ورکنگ ہے، اس ایپ سے شہری گھر بیٹھے آن لائن ایپ کی سہولت سے فاہدہ اٹھا سکیں گے۔