صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا پاکستانی شہریوں کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

529

کوئٹہ۔12دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغانستان سے ہونے والی فائرنگ میں پاکستانی شہریوں کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ پر افغان حکام سےحملہ آور کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے جبکہ کابل اور اسلام آباد کی سطح پر اس طرح کے معاملات کیلے جلد فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے افغانستان کے امن کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا

لیکن قیام امن انسداد دہشت گردی اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے موثر سرحدی انتظام ناگزیر ہے۔وزیر داخلہ نے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلند ی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد مکمل صحتیابی کی دعا کی ۔