37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا پاپ فرانسس کے انتقال پر اظہار...

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا پاپ فرانسس کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے رومن کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاپ فرانسس ایک عظیم روحانی رہنما تھے جنہوں نے ساری دنیا میں امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ پاپ فرانسس انسانیت، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار تھے۔

ا ن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔رمیش سنگھ اروڑہ نے اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کی مسیحی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ا ن کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاپ فرانسس کی وفات ایک عالمی سانحہ ہے اور وہ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کیلئے ایک توانا آواز تھے جو ہمیشہ گونجتی رہے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں