22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومزرعی خبریںصوبائی وزیر زراعت سے برٹش ہائی کمیشن کےہیڈ آف لاہور آفس کی...

صوبائی وزیر زراعت سے برٹش ہائی کمیشن کےہیڈ آف لاہور آفس کی ملاقات،کسانوں کی معاونت سمیت مختلف پروگرامز بارے دو طرفہ تعاون پر اتفاق

- Advertisement -

لاہور۔29مئی (اے پی پی):وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سےبرٹش ہائی کمیشن کے ہیڈ آف لاہور آفس بن وارنگٹن نے ملاقات کی۔اجلاس میں زراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں میں کسانوں کی معاونت کے ماڈل، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز ،یونیورسٹیوں کے باہمی روابط ،بریڈ امپروومنٹ اور ایف ایم ڈی کنٹرول پروگرام بارے دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو بھی موجود تھے۔ وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب نے کہا کہ پنجاب زراعت کے سیکٹرمیں برطانیہ کی مالی امداد و اعانت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم لائیو سٹاک کے شعبہ میں برطانیہ کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فوکس زراعت و لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے گزشتہ ایک سال کے عرصے میں کسان کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے میکرو لیول پر کسانوں کیلئے خطیر رقم سے بلا سود فنانسنگ کی گئی ہے

جس سے کسانوں کو مڈل مین کے استحصال سے چھٹکارا مل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 400ارب روپے کی خطیر رقم سے ”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام”پر عملدرآمد جاری ہے،حکومت زرعی شعبہ میں میکنائزیشن،موثر آبپاشی کے نظام،کوالٹی سیڈ کی فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے قیام پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے تاکہ فصلوں کی پیداواری لاگت کو کم کرکے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے، سموگ کے ایشو پر موثر کنٹرول پانے کے لیے حکومت نے سبسڈی پر کسانوں کو 5ہزار سپر سیڈرز فراہم کئے ہیں،حکومت جدید زرعی مشینری کی رینٹل سروسز پر دستیابی کے لیے پنجاب میں 4ایگری مالز کا قیام عمل میں لا رہی ہے جہاں تمام مشینری کرایہ پر سبسڈی ریٹ پر دستیاب ہو گی،گزشتہ سال حکومت نے 9500ٹریکٹرز فی ٹریکٹر 10لاکھ روپے سبسڈی پر فراہم کئے جبکہ کسانوں اور سروس پروائیڈرز کے لیے ہائی ٹیک میکنائزیشن کے لیے قرض پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت پہلی مرتبہ لائیو سٹاک سیکٹر میں بریڈ امپروومنٹ(ملکِ بریڈ،میٹ بریڈ)پروگرام کو صوبہ کے 10اضلاع میں شروع کرنے جا رہی ہے،مارکیٹ میں اعلی نسل کے جانوروں کے سمنز بھی رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف ایم ڈی کے موثر کنٹرول کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2زونز اور 5کمپارٹمنٹس بنانے جا رہے ہیں جس سے ایف ایم ڈی کا سٹیٹس بالکل بدل جائے گا۔ ہیڈ بن وارنگٹن نے پنجاب میں اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت زراعت میں ترقی کے عمل کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کے کسانوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ اجلاس میں کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب محمد انجم علی اور ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں