صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید کا”اے پی پی “کو انٹرویو

280

لاہور۔25ستمبر(اے پی پی )ِصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ امریکہ ‘چین اور بھارت سمیت دیگر بڑے ممالک میں صنعتیں زیادہ مضبوط ہیں جس کی وجہ سے وہ زراعت میں بھی آگے ہیں کیونکہ صنعتوں کے استحکام سے ہی کھادوں ‘بیجوں اور دیگر زرعی مداخل میں زیادہ سبسڈی دی جا سکتی ہے،چاول ‘گندم اور آلو سمیت ہمارے پاس وافر مقدار میں دیگر اجناس موجود ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں مسابقتی قیمت نہ ہونے کے باعث کوئی خریدار نہیں ہے‘وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کو بجلی ‘کھادسمیت دیگر زرعی آلات میں سبسڈی فراہم کر رہے ہیں مگر امدادی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے اجناس کے وہ ریٹس نہیں ملتے جن کی کسان توقع کرتے ہیں،اے پی پی کو ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ ساڑھے 12ایکٹر سے کم کے کاشتکاروں کو سالانہ65ہزار روپے فی ایکڑ تک آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں-