صوبائی وزیر زراعت کا ڈپٹی کمشنراوکاڑہ ، ڈی پی او اور آرمی افسران کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ

115

اوکاڑہ۔ 13 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت اور آرمی افسران کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے بھارتی ڈرونز سے زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوان اور 10 فور ایل کے 2 افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز، زخمی افراد کے اہل خانہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی. ضلعی و آرمی افسران نے تینوں زخمی افراد کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

10 فور ایل کی کرسچن کمیونٹی کے زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے نواحی علاقہ کے پاسٹر نے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر زخمیوں کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے پاک افواج کے کامیاب آپریشن پر مسلح افواج کے حق میں بھرپور نعرہ بازی بھی کی.