صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس ، لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے انیشی ایٹیوز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

278
صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس ، لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے انیشی ایٹیوز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس ، لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے انیشی ایٹیوز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس منعقد ہوا ،جس میں وزیر اعلی پنجاب کے لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کے لیے انیشی ایٹیوز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل نے ان انیشی ایٹیوز پر موجودہ سٹیٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی نے تاریخ میں پہلی بار لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے 17ارب کے فنڈز مختص کئے ہیں جس پر عملدرآمد سے لائیو سٹاک فارمز کی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے ان منصوبوں کی ٹائم لائن کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12اضلاع کی غریب بیوہ اور مطلقہ خواتین میں 2ارب روپے کی مالیت سے 11ہزار گائے اور بھینسوں کی مفت تقسیم کی جائے گی،تمام جانور ٹیگ اور ڈیزز فری ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ذاتی دلچسپی سے ہی اس سکیم کا آغاز کیا گیا ہے لہذا اس پروگرام کی کامیابی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام مراکز میں حقدار خواتین کی فزیکل تصدیق کے لیے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو ٹیمیں اور گروپس بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔مزید براں تمام سنٹرز میں درخواست کنندگان کی رہنمائی کے لیے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو پی آئی ٹی بی کے ساتھ مل کر سپیشل کائونٹرز اور ڈسکس قائم کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے ٹی وی چینلز پر ٹی وی سی کے ذریعے موٹر انداز سے تشہیری مہم کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے فوری طور پر تمام سنٹرز پر وزیر اعلی پنجاب کے انیشی ایٹیوز پر مشتمل پنافلیکسز اور پوسٹرز کو لگانے کے احکامات جاری کئے۔وزیر لائیو سٹاک نے کہاکہ چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ کے کیش ڈیجیٹل فریم ورک سے 80 ہزار لائیو سٹاک فارمرز 4لاکھ جانوروں کے لیے 4ارب سے زائد کی خطیر رقم سے ونڈا،سیلیج اور منرل با آسانی خرید سکیں گے،جانوروں کے لیے40ہزار بیف بریڈ سمن ڈویزز کی پرکیورمنٹ کی سہولت میسر ہو گی۔

انہوں نے اس ضمن میں جلد از جلد آگاہی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ونڈا،سیلیج اور منرل کے مرچنٹس کی علیحدہ علیحدہ لسٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر 7.5ارب روپے کی رقم سے فٹ اور مائوتھ ڈیزیز فری زونز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت انیملز کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے فٹنگ فارمز بنائے جائیں گے جو گوشت کی ایکسپورٹ میں ممد و معاون ثابت ہوں گے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈی جی لائیو سٹاک(توسیع) ڈاکٹر محمد اشرف،ڈی جی (پروڈکشن)آصف رفیق،ڈی جی لائیو سٹاک (ریسرچ)سجاد حسین کے علاوہ دوسرے افسران نے بھی شرکت کی۔