15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی وزیر صحت احتشام علی کا مفتی منیر شاکر کی وفات پر...

صوبائی وزیر صحت احتشام علی کا مفتی منیر شاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

پشاور۔ 15 مارچ (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر صحت احتشام علی نے مفتی منیر شاکر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شب برابر کے شریک ہیں۔ وزیر صحت نے شہید مفتی منیر شاکر کے بلند درجات کیلئے دعا کی. انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں خاص کر دینی رہنماؤں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور جلد ہی وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں