24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر...

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر عبدالشکور اچکزئی کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 فروری (اے پی پی):بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے جمعرات کو جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر عبدالشکور اچکزئی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال کے علاوہ ضلع قلعہ عبداللہ میں صحت کے شعبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ محکمہ صحت صوبے کے طول وعرض میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،قلعہ عبداللہ میں صحت کے شعبے کی فعالیت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، قلعہ عبداللہ میں بنیادی مراکز صحت، ریجنل ہیلتھ سینٹرز اور سول ہسپتال کی فعالیت سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہوں گی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں