- Advertisement -
کوئٹہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے نوشکی لنک بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کو چیلنج کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔
اپنے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ،عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے شرپسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان میں امن و استحکام ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575735
- Advertisement -