29.4 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کاگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوجرانولہ کا دورہ...

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کاگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوجرانولہ کا دورہ ،مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا

- Advertisement -

لاہور۔26اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوجرانولہ کا اچانک دورہ کیا -پرنسپل گوجرانولہ میڈیکل کالج اور ایم ایس بھی موقع پر پہنچ گئے۔خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔

دورہ کے دوران ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز کی حاضری، وزیر اعلی شکایت سیل و دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔اس حوالہ سے صوبائی وزیر صحت نے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق موقع پر پیشنٹ کیئر بارے ہدایات جاری کیں اور ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹر نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی –

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے ادویات کی فراہمی کی الیکٹرانک فہرست نہ ہونے پر متعلقہ افسران سے باز پرس کی اور مریضوں کے لواحقین کیلئے سایہ دار انتظار گاہ کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے لواحقین کے لئے کرسیوں اور بنچوں کی فی الفور فراہمی کا حکم دیا ۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایاکہ سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور کوشش ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588222

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں