23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،بارشوں اور سیلاب...

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،بارشوں اور سیلاب کی تازہ صورتحال کا جائزہ

- Advertisement -

لاہور۔22جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو مون سون کانٹی جنسی پلان 2024بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں 4ایجنڈے پیش کیے گئے ،کمیٹی نے حتمی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایات جاری کیں -خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا

کہ صوبائی اور ضلعی کنٹرول رومز میں 24گھنٹے مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی، سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے الرٹ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔اجلاس کے دوران بارشوں کی تازہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ آپس میں قریبی رابطہ رکھیں، پی ڈی ایم اے کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن خوش آئند ہے، دریائوں کے بند اور پشتے مضبوط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دریائی کٹائو کی روک تھام کیلئے سکیمیں فوری منظور کروائی جائیں گی۔ متعلقہ اضلاع میں موک ایکسرسائزز بھی کی جا رہی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ مون سون سپیل کے حوالے سے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، بڑے و چھوٹے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لیہ، چنیوٹ، جھنگ و دیگر افسران نے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ فنانس، پی اینڈ ڈی ، سی اینڈ ڈبلیو ، ایریگیشن ، زراعت،اطلاعات و نشریات، ریسکیو 1122 اور محکمہ موسمیات کے محکمہ جات نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478055

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں