نمائندہ۔راولپنڈی 09 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کادورہ جہلم، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعمیراتی کام اور نئی مشینری کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔تفصیلات کیمطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجمال ناصر نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کے ہمراہ گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹراماسینٹر، گائنی وارڈ، ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر حصوں میں جاری تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کاعزم ہے اربوں روپے کے اخراجات سے پنجاب میں ہسپتالوں کواپ گریڈ کیاجارہاہے جبکہ پرانی مشینری کی تبدیلی اور دیگر اقدامات پر تیزی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ضروری سٹاف کوپورا کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے جبکہ تمام چھوٹے ہسپتالوں کواپ گریڈ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے سول ہسپتال میں جاری کام کوجلدازجلد مکمل کرنے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388528