صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ، چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات

141
وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں ،صوبائی وزیر صحت

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر پنجاب میں شعبہ صحت میں کی جانے والی اصلاحات پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے صوبے میں کوروناءجیسی موذی مرض سے نمٹنے کی حکمت عملی اور متاثرہ شہریوں کو علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولیات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور شعبہ صحت سے وابستہ عملے کی محنت سے وباءکے خلاف نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وباءکے خلاف صف اول میں جہاد کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کے احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئیے۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ محدود وسائل اور مشکل حالات میں پنجاب کے عوام کو کوروناءسے محفوظ بنانے پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون اور مربوط حکمت عملی نے کروناء کی پسپائی میں کلیدی کردار ادا کیا، سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ ہنگامی حالات میں حاصل شدہ تجربے سے شعبہ صحت کی آئندہ ترقی میں کافی مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کے منشور کے بنیادی اجزاءمیں سے ایک ہے، سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف شعبہ صحت کی اصلاح و ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔