صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت اہم اجلاس،صوبہ بھرمیں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے اقدامات کا جائزہ

59
وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےاساتذہ کےلئے پہلے ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب بیرسٹرنبیل اعوان،سیکرٹری صحت جنوبی محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردارالفرید پروفیسرڈاکٹرفریدمیو ہسپتال،پروفیسرڈاکٹرراشدضیائ،ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحیی سلطان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،پروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے پنجاب کے تمام وائس چانسلرزاورپرنسپلز نے شرکت کی،

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل نے اجلاس کے دوران وزیر صحت کو پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے دستیاب طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس کے موجودہ حالات کے پیش نظرپنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے،تمام ہیلتھ کیئرورکرزقومی جذبہ کے تحت کوروناوائرس کا شکارمریضوں کا علاج کریں،

پہلی اور دوسری لہرکی طرح کوروناوائرس کی تیسری لہرکوبھی شکست دیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیاجارہاہے،پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں میں امتحانات کے علاوہ تعلیمی سرگرمیاں ختم کردی جائیں،پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں میں آن لائن کلاسزکا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کو کوروناوائرس کا شکارمریضوں کے علاج کیلئے درکارتمام وسائل مہیاکئے جائینگے،

پنجاب میں کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بھی بڑھائی جارہی ہے،صوبہ بھرمیں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرزکے ساتھ ساتھ 60سال عمرسے زائد شہریوں کو کوروناویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی یوزاور آئسولیشن رومز میں بستروں کی تعدادبڑھادی گئی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل تمام سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے کے حوالہ سے فوکل پرسن ہونگے،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی سرگرمیاں چلتی رہیں گی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایاکہ محکمہ صحت پنجاب کے پاس کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے وافروسائل دستیاب ہیں،عوام کوروناوائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے بتایاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کا شکارمریضوں کے علاج کے حوالہ سے انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔