صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا 10واں سینڈیکیٹ اجلاس، ڈپلومہ،فیلوشپ،ایم ایس،ایم ڈی،ایم فل اورپی ایچ ڈی یونیورسٹی ریزیڈنسی پروگرام کی منظوری

127
وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں ،صوبائی وزیر صحت

راولپنڈی۔31مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دسواں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعمرنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 9ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں ڈپلومہ،فیلوشپ،ایم ایس،ایم ڈی،ایم فل اورپی ایچ ڈی یونیورسٹی ریزیڈنسی پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں کووڈ۔19فنڈسے میڈیکل آکسیجن کنٹینر خریدنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں نیااکائونٹ کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں ریسرچ پروجیکٹ فنڈنگ کیلئے ایس اوپیزکی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بعدازاں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈینگی سے متعلق آگاہی سیشن کی صدارت بھی کی۔ آگاہی سیشن میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی سی حضرات،اسسٹنٹ کمشنرز اورمتعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ پروفیسرڈاکٹرعمرنے آگاہی سیشن کے آغازمیں ڈینگی کے تدارک کیلئے اقدامات پرروشنی ڈالی۔

اس موقع پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہو ئے کہ ڈینگی کے آگاہی سیشن منعقدکروانے پرانتظامیہ کو شاباش دیتی ہوں۔ ڈاکٹر کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی کامقابلہ بھی کررہے ہیں۔گذشتہ سال راولپنڈی میں ڈینگی کے وبا کا سامناکیا ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے تدارک کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں