صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی پی پی 153 کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی۔
صوبائی وزیر صحت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد منظور

مزید خبریں
لاہور۔24جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی پی پی 153 کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی۔ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق قرار دادمیں امریکااور ایران تنازعے میں بہترین سفارتکاری اور دنیا کو بالعموم اور اس خطے کو بالخصوص بہت بڑے جانی و مالی نقصان سے بچانے، پاکستان کے وقار، حرمت اور عزت میں بے پناہ اضافہ کرنے پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلما ن رفیق نے کہا کہ ایران میں حالیہ حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں، خواتین اور بچوں کی شہادتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔یہ قرارداد ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت بین الاقوامی سطح پر موثر سفارتی اقدامات، متاثرہ افراد کی امداد کے لیے عملی کردار اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، پاکستان کی قومی خودمختاری، علاقائی امن اور انسانی اقدار کے تحفظ کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔








