صوبائی وزیر صحت کی ہسپتالوں کی ادویات چوری میں ملوث گروہ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

120
Khawaja Salman Rafique
Khawaja Salman Rafique

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مختلف ہسپتالوں کی ادویات کی چوری میں ملوث گروہ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ بدھ کو ترجمان کے مطابق چوری شدہ ادویات میں نجی ہسپتالوں کی ادویات کی تعداد سب سے زیادہ ہے، محکمہ صحت ہسپتالوں کی ادویات کی چوری کے کیس کا مکمل فالو اپ کرے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں کی ادویات کی چوری ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس گھنائو نے کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔